سی ڈی ڈبلیو پی کی 192 ارب مالیت کے 2 منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے زیر انتظام سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 192 ارب مالیت کے 2 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صحت، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ، تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔

وزارت نے صحت سے متعلق ایک پروجیکٹ پیش کیا جس کا نام ’’آئی سی ٹی میں محفوظ خون کی منتقلی کی خدمات کا قیام‘‘ ہے۔

فورم میں 528.383 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے کو غیر ملکی فنڈنگ (کے ایف ڈبلیو گرانٹ) اور پی ایس ڈی پی کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرنے کی تجویز دی بھی دی گئی۔

اجلاس میں فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ سے متعلق منصوبے گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی اسکیم کے فور 650 ایم جی ڈی وزارت آبی وسائل کی طرف سے پیش کیا گیا۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے اس بات پر زور دیا کہ کراچی میں پانی کی شدید قلت ہے اس لیے اس منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top