اسلام آباد: سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 49.65 ارب روپے لاگت کے تین منصوبوں کی منظوری دے دی۔ ان منصوبوں میں چترال سے بونی، مستوج اور شندور روڈ کی مرمت اور چوڑائی کی علاوہ لوکوموٹیو انجنوں کی خریداری کے منصوبے شامل ہیں۔
چیئرمین این ایچ اے نے سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس کو بتایا کہ چترال سے بونی، مستوج اور شندور روڈ کی بحالی اور چوڑائی کے منصوبے پر تخمینہ لاگت کے مطابق چار مراحل میں عملدرآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں چترال ٹاؤن اور دوسرے مرحلے میں بونی سے 38 کلومیٹر، تیسرے مرحلے میں بونی سے شیداس (8 کلومیٹر) اور چوتھے مرحلے میں شیداس سے شندور (114 کلومیٹر) سڑک کی بحالی اور چوڑائی کا کام مکمل کیا جائے گا.
ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرنا اور سیاحت کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔
اجلاس میں ملک کے مختلف اضلاع کے لیے 14.76 ارب روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ 25 شنٹنگ ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیوز کی خریداری کے منصوبے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سی ڈی ڈبلیو پی نے منگی ڈیم کی تعمیر کی منظوری بھی دے دی ہے۔ چئیرمین نے حکومت بلوچستان کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو جون 2023 تک مکمل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔