اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے پیر کے روز کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری دے دی۔
منصوبے کی لاگت 739 بلین روپے ہے اور اسے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ پیر کے روز ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیرِ صدارت ایک اجلاس میں ہوا۔
اجلاس میں پلاننگ کمیشن کے سینئر افسران اور متعلقہ وفاقی وزارتوں کے افسران نے شرکت کی۔
کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں واٹر سپلائی کے منصوبے، سیوریج ٹریٹمنٹ، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ، واٹر ڈرینیج، ماس ٹرانزٹ اور سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے منصوبے شامل ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔