اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے پیر کے روز 6.8 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی اور 43.32 ارب کے ایک منصوبے کو قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی (ایکنک) بھیج دیا۔
منظور شدہ ایک منصوبہ نلتر میں ہائیڈرو پاور کا ہے اور اس کی منظوری پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کے زیرِ صدارت ایک اجلاس میں دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 16 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے ٹرانسمیشن لائن بنائی جاۓ گی جس سے گلگت اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی ممکن ہوگی۔
اجلاس میں سیالکوٹ تا کھاریاں موٹروے کی تعمیر کی پریزنٹیشن بھی دی گئی اور 43.3 ارب کا یہ منصوبہ منظوری کے لیے ایکنک بھیج دیا گیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔