اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 8.7 ارب کے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جبکہ 17 ارب کے ایک منصوبے کو منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) بھیج دیا ہے۔
یہ منظوری ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیرِ صدارت ایک اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں ہاؤسنگ، پلاننگ، توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی سے منسلک منصوبوں پر تفصیلی بحث ہوئی۔
گلگت بلتستان میں 30 میگاواٹ کے ایک ہائڈرو پاور پراجیکٹ کو منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی بھیجا گیا۔
علاوہ ازیں، اجلاس میں 1200 ملین کی لاگت کے زیارت ٹاؤن ہاؤسنگ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔