اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 15.40 ارب کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیرِ صدارت ہوا۔
منظور شدہ منصوبے صحت، خوراک اور زراعت سے متعلق ہیں۔
اجلاس میں سیکریٹری پلاننگ حامد یعقوب شیخ، وفاقی وزارتوں ڈویژنوں اور پلاننگ کمیشن کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں 8 ارب کی لاگت کے حامل ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد، ٹی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر، قصور اور گجرات میں ایک ایک ہسپتال کے قیام کی منظوری دی گئی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔