اسلام آباد: پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیرمین محمد جہانزیب خان کے زیرِ صدارت اجلاس میں سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 126 ارب کی لاگت کے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
9.4 ارب کے دو پراجیکٹس کی منظوری سی ڈی ڈبلیو پی نے خود دی جبکہ دو پراجیکٹس کو منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی ایکنک بھیج دیا گیا۔
ایکنک بھیجے گئے پراجیکٹس کی فنڈنگ ورلڈ بینک سے ہوگی جن کی لاگت 116.4 ارب روپے ہوگی۔
ترمیم شدہ رولز کے بعد سی ڈی ڈبلیو پی کسی بھی پراجیکٹ جس کی لاگت 10 ارب سے زائد ہو، کی منظوری نہیں دے سکتا اور اسے ایکنک سے منظور کرنا لازمی ہے۔
سی ڈی ڈبلیو پی نے آزاد کشمیر کے لیے ڈیزاسٹر کلائمیٹ ریزیلینس امپروومنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی جس کی لاگت 3.63 ارب ہے۔
اس کے علاوہ خيبر پختونخواہ میں توانائی کے شعبے خصوصاً ہائیڈرو پاور کی ترقی کے لیے پلاننگ کنسلٹنٹس اور منیجمنٹ سپورٹ کنسلٹنٹس کی سائننگ ہوگی۔
جبرل کالام میں 88 میگاواٹ کا ہائڈرو پاور منصوبہ لگایا جائے گا جس کی لاگت 36.555 بلین ہوگی۔ اس منصوبے کو منظوری کے لیے ایکنک بھیجا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔