اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے سکردو کے لیے 26 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
منظور شدہ پراجیکٹ کو فیڈرل پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت مکمل کیا جائے گا۔
منظور شدہ پراجیکٹ پر 8.616 ارب روپیہ لاگت آئے گی۔
اس اہم منصوبے کا مقصد اسکردو اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی طلب کو پورا کرنا ہے۔
دستیاب دستاویزات کے مطابق وزارت امور گلگت بلتستان نے وزارت منصوبہ بندی کو آگاہ کیا ہے کہ اقتصادی امور ڈویژن اور واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اس اہم منصوبے کے لئے مطلوبہ فنڈ کا بندوبست نہیں کرسکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پی ایس ڈی پی کے ذریعہ مالی اعانت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
اس منصوبے کی اصل منظوری 20 اگست 2009 کو دی گئی تھی جس کی کل لاگت 35.356 ملین ڈالر تھی۔
سی ڈی ڈبلیو پی نے 30 ستمبر 2015 کو اس معاملے کو موخر کردیا تھا اور فنانسنگ کے طریقہ کار کو وضع کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی اور غور و منظوری کے لئے فورم کو اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔
تاہم اب دریائے انڈس کے کنارے باشو، سرمک اور وادئ سکردو کو شگنار تھنگ میں نصب اس ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…