اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے منگل کے روز 155.74 ارب کے 20 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
ان منصوبوں میں بلوچستان میں 3 ڈیموں کی تعمیر بھی شامل ہے۔
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیرِ صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا جس میں 38.24 ارب کے منصوبے فوری طور پر کلیئر کیے گئے۔
سی ڈی ڈبلیو پی نے 117.50 ارب کے 5 منصوبوں کو منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی (ایکنک) بھیج دیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔