سی ڈی ڈبلیو پی نے 13 مزید ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے اگلے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں مزید منصوبوں کی شمولیت کے لیے 13 نئے ترقیاتی پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیرِ صدارت ہوا جس میں 58.23 ارب کے منصوبے منظور کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 30.32 ارب کے منصوبے براہِ راست منظور کیے گئے جبکہ 27.9 ارب کا ایک منصوبہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی (ایکنک) بھیجا گیا۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سی ڈی ڈبلیو پی نے 600 ارب سے زائد لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے جس میں مواصلات، تعلیم، آئی ٹی، ہاؤسنگ اور انڈسٹریز سے منسلک منصوبے شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top