اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین اور چیف کمشنر نورالحق کی ہدایات پر شہر کے مختف پارکس، گرین بیلٹس، چوراہوں، سڑکوں، نالوں کے اطراف اور سلوپس پر نجی شعبوں کے اشتراک سے شجرکاری کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز فاطمہ جناح پارک میں ایک نجی شعبے کے تعاون سے شجرکاری کی گئی۔ اس میں اسلام آباد ہارٹیکلچر سوسائٹی، اور دیگر اداروں کے نمائندگان سمیت شہریوں نے بھی حصہ لیا۔ نیز نجی شعبے کے اشتراک سے کی گئی شجرکاری مہم میں چیئرمین سی ڈی اے نے بھی پودا لگایا۔
مزید یہ کہ شجرکاری مہم میں سی ڈی اے نے نجی شعبے کے اشتراک سے مختلف اقسام کے 500 پودے لگائے جو مقامی ماحول سے مطابقت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر ایک کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کو ماحول سے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔ علاوہ ازیں شجرکاری مہم کے شرکاء کو لگائے گئے درختوں کی حفاظت اور ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے بارے میں آگاہی بھی دی گئی۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو اپنی استطاعت کے مطابق شجرکاری مہم میں ضرور حصہ لینا چائیے، تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
اس موقع پر چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا کہ نجی شعبوں کے اشتراک سے ماحول دوست اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے کی طرف سے اسلام آباد میں ماحول دوست سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا انتہائی خوش آئند ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…