Everyday News

سی ڈی اے کا بحالیاتی پالیسی 1996 کے تحت شاملات پر بحالیاتی فوائد نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) کے چیئرمین کیپٹن نور الامین مینگل کی ہدایت پر ممبر اسٹیٹ نے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لینڈ،  ڈائریکٹر لینڈ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے نے  ممبر اسٹیٹ کو موضع شاہ اللہ دتہ کی شاملات کے قائمی حصص پر ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی بریفننگ دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں شاملات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور اس کے قائمی حصص پر سے متعلق مسائل زیرِ غور لائے گئے۔ اجلاس میں ممبر اسٹیٹ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لینڈ شئیرنگ ریگولیشن 2007 کے قواعد و ضوابط اور ریونیو ریکارڈ کے مطابق اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو ہر طرح کی سپورٹ فراہم کی جائے۔ تاکہ جلد از جلد شاملات کی قائمی حصص مقرر کردی جائے۔ اور پالیسی کے مطابق متاثرین کو حقوق دئیے جائیں۔

مزید برآں اجلاس یہ بھی زیر غور آیا کہ بحالیاتی پالیسی 1996 کے تحت شاملات پر بحالی فوائد دئیے جاسکتے ہیں یا نہیں۔ جس پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بحالیاتی پالیسی 1996 کے قواعد و ضوابط کو دیکھتے ہوئے شاملات پر صرف اور صرف مالیاتی فوائد یعنی معاوضہ ہی ادا کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ بمطابق بحالیاتی پالیسی 1996 شاملات اراضی کے عوض کسی قسم کے بحالیاتی فوائد نہیں دیئے جا سکتے۔

 

کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ممبر اسٹیٹ نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن موضع جات میں شاملات کی ادائیگیاں رہتی ہیں۔ ان کی جلد از جلد کی ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے۔ اور اس حوالے سے جلد از جلد فنڈز کلئیر کئے جائیں.

نیز اجلاس میں اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ بحالیاتی پالیسی 1996 کے تحت شاملات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی بحالیات کا نظام نہیں کیا جاسکتا۔ ادارے نے اس حوالے سے کسی بھی شاملات کو بحالیاتی فوائد نہ تو فراہم کئے ہیں۔ اور نہ ہی مستقبل میں بھی شاملات کے کلیمز پر بحالیاتی فوائد فراہم کئے جائیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago