اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پارک انکلیو فیز ون میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ 48 مکانات اور 10 باؤنڈری والز سمیت 5 کچن مسمار کر دیے گئے۔ علاوہ ازیں، سرکاری اراضی پر تعمیر کئے گئے 9 واش رومز اور 6 مویشیوں کے باڑے بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کیے گئے ہیں۔
آپریشن کا مقصد سیکٹروں کے لئے ایکوائر کردہ زمین سے تجاوزات کا خاتمہ ہے۔ نیز تجاوزات کو ختم کر کے پارک انکلیو کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو مکمل کیاجائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پارک انکلیو فیز تھری سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ اور سیکٹرز کے لئے ایکوائر کردہ اراضی سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے شروع کیا گیا آپریشن جاری رہے گا۔
مزید یہ کہ چئیرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل کی ہدایت پر آپریشن کی نگرانی ممبر اسٹیٹ کررہے ہیں۔ اور آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، لینڈ و بحالیات، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس حصہ لے رہی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…