Breaking News

نیلامی کا دوسرا روز، سی ڈی اے کے آٹھ پلاٹ 10 ارب سے زائد میں فروخت

 اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی کے دوسرے روز بھی بھرپور پزیرائی ملی۔ نیلامی میں اب تک مجموعی طور پر 8 پلاٹس 10.94 ارب سے زائد میں فروخت کئے جاچکے ہیں۔ پلاٹس کی نیلامی 20 اکتوبر تک جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں جاری رہے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق نیلامی کے دوسرے روز سیکٹر G-6/1-1 میں 355.55 مربع گز کا پلاٹ نمبر1 ، 602 ملین روپے میں نیلام ہوا۔ اسی طرح سیکٹر E-11 میں واقع 1066.66 مربع گز کا پلاٹ نمبر N-1، ایک ارب چوبیس کڑور روپے میں نیلام کیا گیا۔ نیلامی کے دوسرے روز سیکٹر G-7/3 میں 1111.11 مربع گز کا ہاسٹل پلاٹ 706 ملین جبکہ سیکٹر G-9/4 میں 1111.11 مربع گز کا ہاسٹل پلاٹ 604 ملین روپے میں نیلام ہوا۔

پلاٹوں کی چار روزہ نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں. نیلامی میں بلیو ایریا سمیت مختلف مراکز اور سیکٹر E-11 ناردرن سٹرپ کے پلاٹس نیلام کئے جا رہے ہیں.

 

 

 

مزید یہ کہ 4 روزہ نیلامی میں پارک انکلیو کمرشل، کلاس تھری شاپنگ سینٹر، ایگرو فارمز، اپارٹمنٹس اور انڈسٹری کے پلاٹ نیلامی کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں۔ اسی طرح نیلامی میں فروٹ، ویجٹیبل اینڈ میٹ شاپس اور آئی الیون مارکیٹس کے پلاٹس بھی فروخت کئے جائیں گے، جبکہ پہلی مرتبہ ہاسٹلز کے لئے مختص پلاٹس نیلامی کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔ پلاٹوں کی چار روزہ نیلامی میں رہائشی پلاٹس بھی نیلام کئے جا رہے ہیں۔

نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر اسٹیٹ کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے۔ واضح رہے کمیٹی نے نیلام عام کو شفاف اور مقابلے کی فضا بنانے کے لئے مؤثر انتظامات کئے ہیں۔ جس کے باعث سرمایہ کار بولی میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لے رہے ہیں اور اپنی پسند کے مطابق پلاٹ حاصل کررہے ہیں۔

موصول ہونے والی بولیوں کو  مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago