Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے شہر میں فائیو سٹار ہوٹل، اسٹیڈیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے پرعزم

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) شہر میں فائیو سٹار ہوٹل، اسٹیڈیم، مساجد، اہم کارپٹڈ شاہراہیں، دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے پیکج اور دیگر متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام کرے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر اقتدار میں فائیو سٹار ہوٹل اور اسٹیڈیم ایک ساتھ بنائیں گے۔ نیز مساجد کے پلاٹس کیلئے اشتہار دیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماس ٹرانزٹ منصوبہ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کررہے ہیں۔ اور مئی میں الیکٹرک بسوں کی پہلی کھیپ آجائے گی۔ اور شہریوں کو سفر کی آسان سہولت مسیر ہو گی۔ مزید یہ کہ پارک روڈ کیلئے کنٹریکٹر موبلائیز ہوچکا ہے۔  اور کری روڈ اور دیگر اہم سڑکوں کی کارپٹنگ کررہے ہیں۔

 

دیہی علاقوں کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ 10 ارب روپے کا پیکج دیہی علاقوں کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، دیہی علاقوں میں سڑکوں اور سیوریج کا نظام بنائیں گے۔ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کیلئے پرائیوٹ کمپنیوں کو ہائیر کیا جارہا ہے۔ مزید یہ کہ سی ڈی اے میں خود احتسابی بورڈ بنایا گیا ہے جس کا سربراہ براہ راست چیئرمین کو رپورٹ کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کی وجہ سے عوامی مسائل میں کمی ہورہی ہے۔ یہ بلاشبہ ایک خوش آئند قدم ہے۔

شہری آب و ہوا اور ماحول سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پولن الرجی کو کم کرنے کیلئے پیپر ملبری درختوں کو ری پلیس کررہے ہیں۔ ایف نائن سے پیپر ملبری کے درخت ختم کرنے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ نیز سی ڈی اے کے زیر التواء سیکٹرز کیلئے ٹاسک فورس بنا دی ہے۔  اور سیکٹرز ڈویلپمنٹ کیلئے ڈائریکٹرز کو فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ لہٰذا، ہم پلاٹ کے پیسوں سے سیکٹرز کے ترقیاتی کام کریں گے۔ سی ڈی اے میں ممبر ریسورس کی پوسٹ بنائی گئی ہے۔

 

پریس کانفرنس میں سی ڈی اے کے چیئرمین نے عید کے بعد سنڈے کار بازار شروع کیے جانے کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی ٹرانسفر اور ویریفکیشن وہیں پر ممکن ہوسکے گی۔ نیز کار شو رومز کیلئے ایریا کی حد مقرر کی گئی ہے۔ شو رومز مالکان کو نان کنفرمنگ یوز پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ سی ڈی اے کو آٹومیشن کی طرف لے کر جارہے ہیں۔

 

شہر میں سوسائٹیز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سوسائٹیز کیلئے قانون سخت کریں گے۔ جبکہ سوسائٹیز کو پارک اور سپورٹس گراونڈ الگ الگ بنانے ہونگے۔ علاوہ ازیں چیئرمین سی ڈی اے نے رین واٹر ہاروسٹنگ کو لازمی قرار دیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago