Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے خواتین پارک سمیت 28 پارکس کی بحالی کیلئے پرعزم

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نے بڑے پیمانے پر سرسبز شہری اقدامات اٹھانے کے پیش نظر دارالحکومت میں 28 پارکوں کی بحالی اور ترقی کی جائے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے چیئرمین نور الامین مینگل نے شہر کی منصوبہ بندی اور ترقی کے پیشِ نظر پارکس کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کا ذکر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ ان منصوبوں کے لیے کل 28 ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں۔ اور شہر کے سبزہ زاروں کی تبدیلی کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔

مزید یہ کہ منصوبوں میں ایک پارک خاص طور پر خواتین کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔ یہ قدم عوامی مقامات پر شمولیت اور صنفی ضروریات کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 

علاوہ ازیں، ٹویٹر صارفین کی جانب سے پلاٹ کے قبضے کے دیرینہ مسائل اٹھائے جانے کے جواب میں چیئرمین سی ڈی اے نے اس مسئلے پر جلد قابو پائے جانے کی امید کا اظہار کیا۔ نیز مزید صارفین نے پارکس کے ہر  کونے میں کیمرے ، پارکنگ ایریاز میں مناسب لائٹ، فول پروف سیکیورٹی اور بچوں کے لیے پلے ایریا کی درخواست کی۔ اس کے جواب میں نور الامین مینگل نے ان تحفظات کو مدِ نظر رکھنے جانے کی یقین دہانی کرائی۔

سی ڈی اے کا یہ اعلان پارکوں کی بحالی اور ترقی کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد شہر کو ایک سرسبز، زیادہ جامع اور پائیدار ماحول میں تبدیل کرنا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago