اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نے بڑے پیمانے پر سرسبز شہری اقدامات اٹھانے کے پیش نظر دارالحکومت میں 28 پارکوں کی بحالی اور ترقی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے چیئرمین نور الامین مینگل نے شہر کی منصوبہ بندی اور ترقی کے پیشِ نظر پارکس کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کا ذکر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ ان منصوبوں کے لیے کل 28 ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں۔ اور شہر کے سبزہ زاروں کی تبدیلی کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔
مزید یہ کہ منصوبوں میں ایک پارک خاص طور پر خواتین کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔ یہ قدم عوامی مقامات پر شمولیت اور صنفی ضروریات کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
علاوہ ازیں، ٹویٹر صارفین کی جانب سے پلاٹ کے قبضے کے دیرینہ مسائل اٹھائے جانے کے جواب میں چیئرمین سی ڈی اے نے اس مسئلے پر جلد قابو پائے جانے کی امید کا اظہار کیا۔ نیز مزید صارفین نے پارکس کے ہر کونے میں کیمرے ، پارکنگ ایریاز میں مناسب لائٹ، فول پروف سیکیورٹی اور بچوں کے لیے پلے ایریا کی درخواست کی۔ اس کے جواب میں نور الامین مینگل نے ان تحفظات کو مدِ نظر رکھنے جانے کی یقین دہانی کرائی۔
سی ڈی اے کا یہ اعلان پارکوں کی بحالی اور ترقی کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد شہر کو ایک سرسبز، زیادہ جامع اور پائیدار ماحول میں تبدیل کرنا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔