Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے کا دیہی علاقوں میں صفائی کی سہولت فراہم کرنے کا آغاز

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کے لئے کاوشوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اسلام آباد کے نظر انداز کیے جانے والے علاقوں میں صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا آغاز کیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں پہلی بار کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نظر انداز کئے گئے دیہی علاقوں میں صفائی کی خدمات کی آؤٹ سورسنگ کا عمل مکمل کیا ہے۔ لہٰذا ان اقدامات سے اسلام آباد کے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے معیار میں بہتری آئے گی۔

مزید یہ کہ جن علاقوں میں صفائی کی خدمات متعارف کروائی جارہی ہیں۔ ان میں  شہر اور اس کے مضافات میں گنجان آبادی والے علاقوں سمیت دیہی علاقے وغیرہ شامل ہیں۔ صفائی کے معیار اور مؤثر نظام کو یقینی بنانے کے لئے نظر انداز کئے گئے علاقوں کو دو پیکجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 

کییٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے صفائی کے مؤثر انتظام کے لئے تقریباً 2 لاکھ آبادی والے 36 علاقوں کو پیکج ون میں شامل کیا  ہے۔ اس پیکیج ون میں مسلم کالونی (بری امام)، نور پور شاہاں، ملپور، شاہدرہ، ماندلہ، کوٹ ہتھیال (مکمل)، رکھ بنی گالہ، لکھوال، پھل گراں، گھوڑا باز، تمیر، لہتڑاڑ روڈ سمیت دیگر علاقے شامل ہوں گے۔

اسی طرح پیکج 2 میں بادیہ رستم خان، بادیہ قادر بخش، میرا سنبل جعفر، نتھیان H-13، H-14، جھنگی سیداں، H-15، میرا سنبل اکو، گلشن خداداد، بھڈانہ کلاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پیکج 2 کے دیگر علاقوں میں نون، پنڈ پیراں، سرائے خربوزہ، ترنول، سنگجانی، سرائے مادھو، شاہ اللہ دتہ، پنڈ سنگڑیال، میرا بیری، بھیکر فتح بخش، F-12، دھریک موہری، جی ٹی روڈ اور تمام ملحقہ سڑکیں وغیرہ شامل ہیں۔ نیز پیکج ٹو کے  علاقوں میں رہائش پذیر کل آبادی 2.60 لاکھ ہے۔ پانچ پری کوالیفائیڈ فرموں میں سے تین فرموں نے پیکج ون میں مالی بولیاں جمع کروائیں، جبکہ چار فرموں نے پیکج ٹو میں حصہ لیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago