Breaking News

اسلام آباد: سی ڈی اے دنیا کی سب سے بڑی برڈ ایوری بنانے کو تیار

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بورڈ کا اہم اجلاس منگل کے روز چیئرمین نور الامین مینگل کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دنیا کی سب سے بڑی برڈ ایوری بنانے کی منظوری دی گئی۔ یہ برڈ ایوری ایف نائن پارک میں بنائی جائے گی۔ اور دنیا کی سب سے بڑی برڈ ایوری ہوگی، جو  10 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اس برڈ ایوری کا بنیادی مقصد ایک ایسی ایوری قائم کرنا ہے۔ جو پرندوں کی مختلف انواع کے لئے ایک پناہ گاہ کے طور پر کام کرے گی۔ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں حصہ ڈالے گی۔ نیز پارک میں آنے والوں کے لئے تفریح اور معلومات کا سبب بنے گی۔ واضح رہے کہ یہ برڈ ایوری اوپن آکشن (ڈیزائن، بلٹ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر) کی بنیاد پر کی جائے گی۔

مزید یہ کہ سی ڈی اے بورڈ میٹنگ میں سیکٹر ڈی تیرہ، ای تیرہ اور ایف سیکٹرز کے ریوائسڈ لے آؤٹ پلانز پیش کے گئے۔ بورڈ ممبران نے جدید خطور پر استوار کیے گئے ریوائسڈ لے آوٹ پلان کو سراہا جس میں متاثرین کے لیے پلاٹ بھی رکھے گئے ہیں۔ اور سابقہ ادوار میں الاٹ کئے گئے پلاٹس کی بھی نشان دہی کی گئی۔ علاوہ ازیں بورڈ نے ری وایئسڈ لے آوٹ پلان میں  موجود دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید جدید خطوط کی نشان دہی کی۔ اور اسکی روشنی میں پلاننگ کی ہدایت کی۔

سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں کپیٹل سٹریٹ کے 20 پلاٹس کی منظوری دے دی گئی۔ کپیٹل سٹریٹ کے قواعد و ضوابط کی بھی بورڈ نے منظوری دی۔ بورڈ نے کپیٹل سٹریٹ کے قواعد و ضوابط کو سرمایہ کاروں کے لئے فرینڈلی بنانے کی ہدایت کی تھی، جس کے تحت سرمایہ کاروں کے لئے آسان قواعد و ضوابط بنائے گئے۔

علاوہ ازیں سی ڈی اے بورڈ میٹنگ میں مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی منظوری دی گئی، جس کا تخمینہ 150 ارب 94 کڑور 80 لاکھ روپے ہے۔ اس میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اخراجات کا تخمینہ 150 ارب 9 کڑور 50 لاکھ روپے ہے۔ اور موجودہ بجٹ 85 کڑور 20 لاکھ روپے کا سرپلس بجٹ ھوگا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago