Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے کا سڑکوں کے بجائے پانی سے متعلق منصوبوں میں سرمایہ کاری پر زور

اسلام آباد: غازی بروتھا واٹر پراجیکٹ جس کا مقصد راولپنڈی اور اسلام آباد کے مکینوں کو یومیہ 100 ملین گیلن پانی فراہم کرنا ہے۔ نظرثانی شدہ PC-I کی عدم منظوری، مطلوبہ بجٹ مختص نہ کرنے ،فنڈز کی کمی اور عدم دستیابی کے باعث چار سال سے تاخیر کا شکار ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ابتدائی طور پر اس منصوبے کا تصور 2008 میں کیا گیا تھا۔ تاہم، منصوبے کا  PC-I، جس کی رقم 9.19 ملین روپے تھی، منظور نہیں کیا گیا تھا۔ اور حکومت پنجاب نے ابھی تک فنڈنگ ​​میں حصہ لینے کے لیے رضامندی نہیں دی ہے۔

دارالحکومت کو پانی کی قلت کا سامنا ہے کیونکہ موجودہ وسائل طلب کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔ جو آبادی میں اضافے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی وجہ سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔

 

سی ڈی اے نئے سیکٹرز I-15, 1-12, E-12, C-14, اور C-15 کی تعمیر اور نئی اپارٹمنٹ سکیمز کو شروع کرنے پر کام کر رہا ہے۔ لہٰذا پانی کے نئے ذرائع تلاش کیے جانے ہیں۔

اگرچہ ماضی میں پانی کے کئی منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔ تاہم کسی پر بھی عمل نہیں ہوا۔ سی ڈی اے کے حکام کے مطابق، پانی کا آخری منصوبہ، خان پور ڈیم، 1990 کی دہائی میں شروع کیا گیا تھا جب شہر کی آبادی تقریباً 6 لاکھ تھی۔ تاہم، 2017 کی مردم شماری میں 2.2 ملین کی آبادی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اور اب یہ تقریباً 3 ملین بتائی گئی ہے۔

سی ڈی اے حکام نے شہری ایجنسی پر زور دیا ہے کہ وہ سڑکوں اور انٹر چینج کے بجائے پانی سے متعلق منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago