Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے لیڈیز کلب کی عمارت میں آئی ٹی پارک تعمیر کرے گا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) G-10 میں مجوزہ لیڈیز کلب کی عمارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک قائم کرے گا۔ سی ڈی اے کے آئی ٹی ونگ کی جانب سے دی گئی تجویز کے مطابق لیڈیز کلب یا جم خانہ کے بجائے انتظامیہ عمارت کو آئی ٹی پارک کے طور پر استعمال کرے، جو تقریباً ایک دہائی سے خالی پڑی ہے۔ بورڈ نے سمری کی منظوری دیتے ہوئے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ F-9 سٹیزن کلب اور گندھارا ہیریٹیج اینڈ کلچر سینٹر کے جلد کام کو یقینی بنائے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے کئی دیگر پالیسی فیصلے لیے، جن میں زمین کے استعمال کی منصوبہ بندی کُری انکلیو ہاؤسنگ منصوبوں کے لیے انفراسٹرکچر ڈیزائن اور کُری ماڈل ویلیج کی ترقی کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سی ڈی اے کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ شہر کی مختلف سڑکوں پر مخصوص سائیکلنگ ٹریکس کے لیے محکمہ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے پی سی ون کی منظوری دی جائے۔

مزید یہ کہ G-10 میں لیڈیز کلب کی تعمیر کا آغاز 2007 میں کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کا ٹھیکہ 182.8 ملین روپے میں دیا گیا تھا۔ اور جنوری 2007 میں کا آغاز کیا گیا تھا۔ تاہم ڈیڑھ ماہ بعد اسے معطل کر دیا گیا تھا۔ اور بعد ازاں کنسلٹنٹ نے عمارت کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ دو اضافی تہہ خانے کی منزلیں اصل منصوبے میں شامل کی گئی تھیں۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام پر کروڑوں روپے پہلے ہی خرچ ہو چکے ہیں جبکہ عمارت اربوں روپے کے پلاٹ پر کھڑی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago