Categories: Technology

سی ڈی اے نے آئی-14 میں روڈ انفراسٹرکچر بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی-14 میں روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس سلسلے میں بڈنگ کا سلسلہ کھول دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی این آئی ٹی لاگت 8.126 ملین روپے تھی تاہم سب سے کم بڈ 4.656 ملین موصول ہوئی جو کہ این آئی ٹی لاگت سے تقریباً 47.4 فیصد کم ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت سیکٹر کی سڑکوں کی بحالی اور مرمت کا کام کیا جائے گا۔

یہ قدم اُن بہت سے اقدام کا حصہ ہے جو کہ سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جن کے تحت طویل عرصے سے نظر انداز سیکٹرز کی مرمت اور بحالی کا کام کیا جائے گا۔

چونکہ اس سیکٹر میں تعمیراتی سرگرمیاں آج کل زور و شور سے جاری ہیں اور لوگ مکانات کی تعمیر کررہے ہیں تاہم یہاں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا کام ضروری تھا۔ اس منصوبے کے تحت، رہائشیوں کی آسانی کے لیے سیکٹر آئی-14 کی سب سیکٹرز کے تمام سڑکوں اور گلیوں کی حالات بہتر بنائی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سال جنوری میں سی ڈی اے کی  انتظامیہ نے سیکٹر کے باقی ماندہ علاقوں میں گیس کی بحالی کے لیے 210.552 ملین روپوں کی منظوری دی تھی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago