اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے توانائی کے تحفظ کے منصوبے کے تحت شہر کی سڑکوں پر 50 فیصد لائٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر موجود پچاس فیصد اسٹریٹ لائٹس بند کرنے کے فیصلے کے ساتھ رات کے وقت شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے رہائشی علاقوں میں تمام اسٹریٹ لائٹس آن رکھی جائیں گی۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی توانائی کی بچت کے لیے حکومت کی کفایت شعاری مہم کو کامیاب بنانے میں پیش پیش ہے۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں بجلی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ توانائی کی بچت کی جاسکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔