سی ڈی اے کا اسلام آباد کے چند سیکٹرز کی بحالی کے لیے دو ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کے چند سیکٹرز کی بحالی کے لیے دو ارب روپے کی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بحالی کے پراجیکٹ میں سڑکوں کی مرمت، سٹریٹ لائٹس کی انسٹالیشن، فٹ پاتھوں کی درستگی اور نکاسی آب کا نظام بنانا شامل ہیں۔

یہ پراجیکٹ جی، ایف، آئی اور ایچ سیکٹرز کے لیے ہے۔

اِس پراجیکٹ کی منظوری چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کے زیرِ صدارت ایک اجلاس میں دی گئی جس میں ممبر انجینرنگ ایاز خان اور دیگر متعلقہ افسران شامل رہے۔

چیرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ بحالی منصوبے کے تحت کئے جانے والے تمام کاموں کے تخمینے تیار کیے جارہے ہیں۔

سی ڈی اے اس ضمن میں اکتوبر کے آخر تک ٹینڈرز طلب کرنا چاہتی ہے تاکہ یہ منصوبہ تین ماہ میں مکمل کیے جا سکیں۔

سی ڈی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اس منصوبے کی اشد ضرورت ہے۔ اتھارٹی نے گذشتہ تین مہینوں میں اراضی کی نیلامی سے جو رقم حاصل کی ہے اُسے شہر کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

متعدد سیکٹرز میں سڑکیں خستہ حال ہیں تاہم پیر کی میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سی ڈی اے اپنی مشینری سے ڈپلومیٹک انکلیو میں آج سے سڑکوں کی کارپٹنگ شروع کرے گی۔

آئی سیکٹر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی جاری بحالی کو بھی اس منصوبے کا حصہ بنایا جائے گا۔

ممبر انجینئرنگ ایاز خان نے کہا کہ جب یہ منصوبہ تین ماہ میں مکمل ہوجائے گا تو اس شہر کی ایک نئی شکل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی یقینی بنائے گی کہ کام بروقت مکمل ہوجائے اور معیاری ہو۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago