سی ڈی اے کا مئی میں 11 ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہر میں رہائشی سیکٹرز اور تفریحی مقامات کی خوبصورتی کے لیے 11 منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

منصوبوں کے ٹینڈرز مئی میں کھولے جائیں گے جس کے بعد منتخب کنٹریکٹران کو کام کی تکمیل کے لیے ایک ٹائم فریم دیا جائے گا۔

منصوبوں میں ڈی 12 میں پارکس کی تعمیر، سرینگر ہائی وے کی تزئین، ایف 10 اور جی 11 کے مابین جاگنگ ٹریک کا قیام، آئی 16 اور آئی 14 میں پارکس کی تعمیر، کورنگ روڈ پر جاگنگ ٹریک کی تعمیر اور راول لیک ویو پارک کی تزئین کے منصوبے شامل ہیں۔

سی ڈی اے بورڈ نے ان منصوبوں کی سمریاں منظور کرلی ہیں اور ان کے فنڈز ٹینڈر پراسیس مکمل کرنے کے بعد ریلیز کیے جائیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top