اسلام آباد: جمعرات کے روز وزیرِ اعظم عمران کی زیرِ صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کو آگاہ کیا گیا کہ کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد میں 55 ارب روپے کی رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرے گی۔
یہ رقم جولائی اور ستمبر میں منعقدہ نیلامیوں سے حاصل کی گئی اور اسے اسلام آباد کی ترقی پر لگایا جائے گا۔
وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعظم کے معاون خصوصی امین اسلم، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور ڈاکٹر شہباز گل، اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر اور دیگر سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے، جبکہ چیف سیکرٹری ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے۔
سی ڈی اے چیرمین نے وزیرِ اعظم عمران خان کو جاری ترقیاتی منصوبوں، دونوں منقعدہ نیلامیوں اور اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی دوبارہ ڈرافٹنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں موجود سبز احاطوں کی وزیرِ اعظم کے ویژن کے تحت حفاظت کی جا رہی ہے۔
اُنہوں نے میٹنگ میں وزیرِ اعظم کو پارک انکلیو برج، برما برج، جی سیون اور جی ایٹ انڈر پاس اور کیپیٹل ہسپتال کے اضافی بلاکس کی تعمیر کا بتایا۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی ڈی اے نے جڑواں شہروں میں صاف پانی کے مزید منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے اور اتھارٹی روات سے بھارہ کہو تک رنگ روڈ کی تعمیر کرنے کی بھی خواہش مند ہے۔
سندھ کے چیف سکریٹری نے اجلاس کو بتایا کہ 3.8 ملین مربع فٹ کے رقبے پر 19 تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
پنجاب کے چیف سکریٹری نے اجلاس کو بتایا کہ 7.49 ملین مربع فٹ پر معتدد تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ لاہور میٹرو پروجیکٹ کے بارے میں چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈالر کے ریٹ میں اضافے کے باوجود موجودہ صوبائی حکومت نے نئے معاہدے میں 60 روپے فی کلومیٹر کی بچت کی ہے جس سے کُل لاگت میں 8 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔