سی ڈی اے کا اسلام آباد کی تزئین و آرائش کے لیے 54 ارب مختص کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر اسلام آباد کی تزئین و آرائش کے لیے 54 ارب روپے کی رقم مختص کردی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس ضمن میں حال ہی میں منعقدہ کمرشل پلاٹوں کی نیلامی سے حاصل کی گئی رقم خرچ کی جائے گی۔

سی ڈی اے نے دو افسران کو تمام تر معاملات پر نظر رکھنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔

چیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے کہا کہ تزئین و آرائش وزیرِ اعظم کے خصوصی احکامات پر کی جا رہی ہے۔

ایم سی آئی کے زیرِ استعمال گاڑیاں بھی سی ڈی اے کے اس پراجیکٹ کے لیے وقف کر دی گئیں ہیں۔

سی ڈی اے نے رواں ہفتے کے آغاز میں ایم سی آئی کے چار ونگز کا انتظام سنبھال لیا۔

ممبر انجینئرنگ ایاز خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور سڑکوں کی کارپٹنگ کو یقینی بنائیں۔

چیرمین سی ڈی اے عامر احمد نے کہا کہ ٹینڈرز میں 20 دن لگیں گے، جس کے بعد شہر کی بحالی دن بدن نظر آئے گی۔

ایک بیان کے مطابق، چیئرمین اور دیگر افسران سڑکوں، بازاروں اور گلیوں کی دیکھ بھال، پارکس کی تزئین، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور باغبانی کی پیشرفت کی نگرانی کررہے ہیں۔

صفائی کا عملہ صفائی ستھرائی کے خصوصی آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس مقصد کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں بازاروں، سیکٹرز اور کھلی جگہوں کو صاف کررہی ہیں۔

رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سبز علاقوں اور کھلی جگہوں پر کوڑے کے ڈھیر نہ جلائیں۔

ہفتے کے روز، ایم پی او نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر کارپیٹنگ کا کام شروع کیا۔ یہ کام مرحلہ وار کیا جائے گا۔

ماحولیاتی ونگ نے ایف نائن پارک میں جنگلی پودوں کو ہٹا دیا، جہاں لائٹنگ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔

جنگلی نمو کو دور کرنے اور شہر کے چاروں طرف خوبصورتی کے دیگر کام انجام دینے کے لئے لگ بھگ 1500 ماحولیاتی شعبے کے عہدیداروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago