سی ڈی اے انتظامیہ کا واٹر سپلائی پراجیکٹس پر 495 ملین خرچ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے شہر میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے 495 ملین روپے مختص کر دیے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

منصوبوں میں نئے پائپ لائنز کی انسٹالیشن، پُرانے پائپ لائنز کی مرمت اور بحالی، واٹر ٹینکرز کی خریداری اور ٹیوب ویلز کی نصب شامل ہیں۔

سی ڈی اے کا واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور اس ضمن میں ڈیپارٹمنٹ نے خراب واٹر لائنز اور موٹرز کی درستگی کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ نے مختلف سیکٹرز میں واٹر ٹینکرز کو بھی فعال کردیا ہے۔

سیکٹر جی ٹین، جی الیون، ایف الیون، آئی نائن اور آئی ٹین میں ٹیوب ویلز کی مرمت کرلی گئی ہے۔

اس مرمت سے جی سکس، جی سیون، جی ایٹ، جی ٹین، جی الیون، ایف سکس، ایف سیون، ایف ایٹ، ایف ٹین، آئی نائن، ایچ نائن، ایچ ٹین، ہمک ٹاؤن، راول ڈیم اور آس پاس کے علاقوں میں پانی کی سپلائی مکمل طور پر بحال ہوچکی ہے۔

واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ نے 12 خراب واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی ٹھیک کردیے ہیں اور اب شہر میں 35 سے زائد فلٹریشن پلانٹ آپریشنل ہیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top