اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کا کہنا ہے کہ کورال تا روات ایکسپریس وے کے توسیعی منصوبے کی قبل از وقت تکمیل کے لیے سی ڈی اے پُرعزم ہے۔
سی ڈی اے بورڈ میٹنگ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ کورال تا روات ایکسپریس وے کے توسیعی منصوبے پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے جبکہ آئی جے پی روڈ کی بحالی کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا ہے اور آئی جے پی روڈ بحالی منصوبے پر کام کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔
گذشتہ برس جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ان میں راول ڈیم چوک انٹرچینج، کورنگ پُل، پی ڈبلیو ڈی انٹرچینج اور سیکٹر آئی 15 کے ترقیاتی منصوبے کا پہلا مرحلہ شامل ہے۔
راول ڈیم چوک انٹرچینج ٹریفک کی روانی کا منصوبہ ہے جو سی ڈی اے 24 ماہ میں اپنے مالی وسائل سے مکمل کرے گا۔
کورنگ پل اور پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کے منصوبے بالترتیب 15 اور 7 ماہ کی مدت میں مکمل ہوں گے۔
ان منصوبوں کے لیے فنڈز سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام سے خرچ کئے جائیں گے۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبے اسلام آباد ایکسپریس وے اور ملحقہ علاقوں کی رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…