کورال تا روات ایکسپریس وے کے توسیعی منصوبے کی قبل از وقت تکمیل کے لیے سی ڈی اے پُرعزم

اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کا کہنا ہے کہ کورال تا روات ایکسپریس وے کے توسیعی منصوبے کی قبل از وقت تکمیل کے لیے سی ڈی اے پُرعزم  ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے بورڈ میٹنگ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ کورال تا روات ایکسپریس وے کے توسیعی منصوبے پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے جبکہ آئی جے پی روڈ کی بحالی کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا ہے اور آئی جے پی روڈ بحالی منصوبے پر کام کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔

گذشتہ برس جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ان میں راول ڈیم چوک انٹرچینج، کورنگ پُل، پی ڈبلیو ڈی انٹرچینج اور سیکٹر آئی 15 کے ترقیاتی منصوبے کا پہلا مرحلہ شامل ہے۔

راول ڈیم چوک انٹرچینج ٹریفک کی روانی کا منصوبہ ہے جو سی ڈی اے 24 ماہ میں اپنے مالی وسائل سے مکمل کرے گا۔

کورنگ پل اور پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کے منصوبے بالترتیب 15 اور 7 ماہ کی مدت میں مکمل ہوں گے۔

ان منصوبوں کے لیے فنڈز سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام سے خرچ کئے جائیں گے۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبے اسلام آباد ایکسپریس وے اور ملحقہ علاقوں کی رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top