اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نورالامین مینگل نے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کے احکامات کے بعد ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول شفیع مروت کی جانب سے پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں 787 عمارتوں کو سیل کرنے اور منہدم کرنے کا تحریری مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق پہلے مرحلے میں پاک پی ڈبلیو ، لہترار روڈ ، سملی ڈیم ، کری روڈ ، سواں گارڈن اور جاپان روڈ پر موجود غیر قانونی تعمیرات کو سیل کرنے اور منہدم کرنے کی ہدایات ہیں۔
مزید براں، مراسلے میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ان عمارتوں کی تفصیلات ویب سائیٹس پر جاری کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ان معلومات کا مقصد عوام الناس کی بھلائی ہے تاکہ وہ غیرقانونی عمارات میں سرمایہ کاری سے پرہیز کریں۔ نیز غیر قانونی عمارتوں کے مالکان کے خلاف فوجداری کاروائی شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
مزید یہ کہ 27 فروری بروز سوموار انفورسمنٹ کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرنے کی ہدایات ہیں ۔ان متعدد پراجیکٹس میں 96 بنی گالہ، 75 پی ڈبلیو ڈی، 43 نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، 146سمبلی ڈیم روڈ، جبکہ 300 لہترار روڈ اور 43 کری روڈ پر واقع ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…