اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سی ڈی اے نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے اگلے 30 سال کا پلان مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق یہ فیصلہ چئیرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی صدارت میں ہونے والے اسلام آباد انوائرمنٹ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ یہ فیصلہ وفاقی دارلحکومت میں ماحولیاتی آلودگی کی سطح کو کم رکھنے اور ماحول کو صاف و شفاف رکھنے کے پیشِ نظر کیا گیا۔
شہر میں شجر کاری، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور گرین ویسٹ مینجمنٹ کی منصوبہ بندی کے لیے جامع پلان تشکیل دیا جائے گا۔
اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ درختوں کی کٹائی ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث بنتی ہے جو شہریوں کی صحت کے لیے مضر ہے۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ پلان کی دستاویز تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد جاری کی جائے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔