اسلا م آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پرائیوٹ اسکولز کو رہائشی علاقوں سے منتقل کر نے کےلیئے جامع حکمت عملی مرتب کرنا شروع کر دی ہے۔
اس سلسلے میں اہم اقدامات اٹھا ئے جا چکے ہیں۔ متعلقہ اداروں سے رجوع کر کے ان سے مناسب تجاویز بھی مانگ لی گئیں ہیں تا کہ متفقہ لائحہ عمل ترتیب دی جا سکے۔ اتھارٹی نے اس سلسلے میں جمعرات کو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک میٹنگ کاانعقاد کیا ہے جس میں یہ نقطہ زیر بحث آئےگا۔
اس میٹنگ میں وفاقی ادارہ برائے تعلیم، پرائیویٹ ایجوکیشنل سکول ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر ادارے شرکت کرینگے۔
ایک لائحہ عمل تیار کیا جائیگا جس کے مطابق تعلیمی ادارے کےلیئے مخصوص پلاٹ کو کسی غیر متعلقہ شخص یا ادارے کے نام منتقل نہیں کیا جا سکے گا۔
اسکے ساتھ ساتھ کسی بھی رہائشی علاقے میں پرائیویٹ سکول ہرگز تعمیر نہیں کیا جائیگا۔ ہاوسنگ سوسائیٹیز پابند ہونگیں کہ وہ تین مہینوں کے اندر تعلیمی اداروں کے لیئے مخصوص پلاٹس بروئے کار لایں۔ اور اگر تعلیمی پلاٹ کسی اور مقصد کے کام آیا تو اتنے ہی سائز کا پلاٹ مخصوص کیا جائیگا۔ حکم عدولی پر قرار واقعی سزا دی جائےگی۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…