Graana News

سی ڈی اے کا کشمیر چوک پر رقص کرتے رنگین فواروں کی تنصیب کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سری نگر ہائی وے پر واقع کشمیر چوک میں رقص کرتے رنگین فواروں کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیرِصدارت گذشتہ روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد شہر کو مزید خوبصورت اور پُرکشش بنانے کیلئے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

اسی سلسلے میں انوائرمنٹ ونگ کی جانب سے بریفنگ کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ اسلام آباد شہر کو مزید خوبصورت اور دلکش بنانے کے لئے جہاں مختلف گرین بیلٹس، سڑکوں اور نالوں کے اطراف سلوپس سمیت پارکس کو مختلف رنگ کے موسمی پھولوں سے سجایا جارہا ہے وہیں کشمیر چوک رائونڈ ابائوٹ پر ڈانسنگ فوارے نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ڈانسنگ فواروں کے مختلف تھری ڈی ڈیزائن چیئرمین سی ڈی اے کے سامنے پیش کیے گئے جن میں سے ایک ڈیزائن کی منظوری چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے متعلقہ شعبہ جات کو جاری کی گئی۔

مزید برآں متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے ڈانسنگ فواروں کی کُل لاگت اور تخمینے کو مرتب کرنے کے بعد ٹینڈرز اخبارات میں شائع کردئیے جائیں گے۔

اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو تفریحی سرگرمیوں سمیت اعلیٰ معیارِ زندگی فراہم کیا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago