سی ڈی اے کا ٹینتھ ایونیو پراجیکٹ کے لیے کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ٹینتھ ایونیو پراجیکٹ کے لیے کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ پراجیکٹ 9 کیلومیٹر طویل ہے اور اس کے تکنیکی بڈز آج سے کھولے جائیں گے۔

یہ ایونیو آئی جے پرنسپل روڈ سے شروع ہوگا اور خیابانِ اقبال یعنی مارگلہ روڈ پر ختم ہوگا۔

اس کی تکنیکی بولیوں کا سلسلہ آج سے شروع کیا جائے گا اور چند ہفتوں کے بعد مالی بولیوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

کنسلٹنٹس اس پراجیکٹ کی فیزیبلٹی اسٹڈی کریں گے اور پی سی ون تیار کریں گے۔ اس کام کے لیے چھے ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

پراجیکٹ حکومتِ پاکستان کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت پورا کیا جائے گا اور اس کے لیے ایک ارب روپے حال ہی میں مختص کیے گئے ہیں۔

اس پراجیکٹ سے آئی جے پی روڈ اور نائنتھ ایوینو پر ٹریفک کا بہاؤ کم ہوگا اور اس کے ساتھ ہی آئی ٹین اور آئی الیون کے لوگ متبادل راستوں سے اندرون شہر آ سکیں گے۔

اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے مطابق ہر سیکٹر کے بعد ایک بڑی سڑک کا ہونا ضروری ہے تاکہ دو سیکٹرز میں تفریق کی جا سکے۔ اس کی مثال جی سکس اور جی سیون کے مابین سیونتھ ایوینو کا ہونا ہے۔

سی ڈی اے افسران کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کی پوری کوشش ہے کہ پراجیکٹ کو رواں مالی سال میں ہی شروع کیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ ایک میگا منصوبہ ہے اور اس کی تکمیل میں چند سال لگیں گے۔ ہر سال حکومت کو پی ایس ڈی پی سے رقم مہیا کرنی ہوگی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago