اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے زوننگ پلان کی تیاری کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اس کی باضابطہ منظوری جمعرات کے روز سی ڈی اے کے ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی جائیگی۔
اس زوننگ پلان کا مقصد اسلام آباد کے زون تھری، فور اور فائیو میں غیر مصدقہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
زوننگ پلان کی تیاری کے بعد وفاقی ترقیاتی ادارے کی جانب سے بائی لاز کا سخت نفاذ کیا جائیگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔