اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عوام کے لیے شہر میں سفری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے میٹروبس کے انتظامی امور نجی کمپنی کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی بورڈ کا اجلاس چیئرمین سی ڈی اے کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں مختلف ایجنڈاز کو زیر غور لاتے ہوئے مختلف منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔
سی ڈی اے بورڈ نے اپنے اجلاس کے دوران میٹرو بس سروس کے معاملات کو پاکستان میں چلنے والی تمام میٹروبس سروسز کے مقابلے میں سب سے کم ریٹ پر نجی کمپنی کے حوالے کرنے کی منظوری دی۔
اسی طرح گرین اور بلیو لائن بسوں کے لئے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو مخصوص ٹریکس تعمیر کرنے کی منظوری بھی دی۔
مزید برآں مختلف مقامات پر میٹرو اسٹیشن کی تعمیر کے لئے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کو ٹھیکہ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔
علاوہ ازیں سی ڈی اے بورڈ اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے کنسلٹنسی سمری پر دوبارہ نظرثانی کرنے اور اس کو آئندہ بورڈ میٹنگ میں پیش کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔
اس حوالے سے سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو اورنج لائن ٹریکس کے اطراف کو خوبصورت بنانے کے لئے لینڈ سکیپنگ کا کام بھی جاری ہے۔
سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث یہ منصوبہ تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔
کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انوائرمنٹ کی جانب سے منصوبے کے اطراف مناسب جگہوں پر شجرکاری کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف رنگ کے موسمی پھولوں سے منصوبے کو سجایا جارہا ہے۔
اسی طرح انڈر پاس کی دیواروں اور پورے روٹ کے ساتھ بھی خصوصی شجرکاری کا عمل جاری ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…