اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پیر کے روز یہ اعلان کیا کہ اگلے 3 ماہ کے دوران اتھارٹی کی سروس ڈیلیوری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سروس ڈیلیوری میں بہتری کا مقصد اسلام آباد کی خوبصورتی کو بحال کرنا اور شہر کے باسیوں کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے۔
اس ضمن میں سی ڈی اے نے شہریوں کی رائے بھی طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس مقصد کے لیے اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک فارم جاری کردیا ہے جہاں لوگ اپنی رائے دہی کے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔