اسلام آباد: چیئرمین کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس، کورنگ پُل بروقت مکمل کرنے کوشاں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کورنگ پُل سے ٹی چوک تک اسلام آباد ایکسپریس وے کی توسیع پر بھی کام کررہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ توسیع کے ٹینڈر رواں سال جون تک جاری کردیئے جائیں گے تاہم تب تک پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کی تکمیل کرلی جائے گی اور کورنگ پُل پر نصف کام مکمل ہوچکا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اس سڑک پر ٹریفک کے تناؤ کا مسئلہ ہے تاہم اس لیے اس پراجیکٹ کو مرحلہ وار نہیں بلکہ ایک ہی بار مکمل کیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے آئی جے پی روڈ کی بہتری پر بھی کام کرے گی تاکہ جڑواں شہروں کے لوگ مستفید ہوسکیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔