Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے کا اپنے قبضے میں موجود اراضی ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اپنے قبضے میں موجود تمام تر اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ڈی اے اب تک حاصل کردہ ہزاروں ایکڑ اراضی کا ایک بڑا حصہ استعمال نہیں کر سکا۔ گزشتہ ہفتے سی ڈی اے کے نئے بنائے گئے جیو اسپیشل ٹیکنالوجی ونگ نے ایک خط کے زریعے لینڈ ڈائیریکٹوریٹ سے حاصل شدہ زمین کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ خط میں نئے ونگ ڈائریکٹوریٹ سے کہا گیا کہ وہ اس زمین کی تفصیلات بتائے جہاں کوئی اسکیم نہیں بنائی گئی تھی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق ترجیحی طور پر خط میں موضوں کی اسکین شدہ تصاویر جن میں C-13، C-15، C-16 سیکٹرز اور چونترا، جی ٹی روڈ سے ای ایم ای کالج سے نیکولسن یادگار تک، آئی جے پی روڈ فیض آباد سے جی ٹی روڈ، پارک روڈ پارک انکلیو سے ترامری تک لکھا گیا تھا۔ ایکوائر کی گئی زمین کا بڑا حصہ غیر استعمال شدہ رہ گیا ہے۔ اور کچھ منفی قبضے میں ہیں۔

مزید یہ کہ منصوبہ بندی ونگ میں جیو اسپیشل ٹیکنالوجی ونگ قائم کیا گیا تھا۔ اور اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اس کا ایک اہم حصہ ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق تھا۔ لہٰذا، مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کے لیے، لینڈ ڈائریکٹوریٹ سے مذکورہ ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔سی ڈی اے نے 1960 کی دہائی سے اب تک ہزاروں ایکڑ اراضی حاصل کر لی تھی۔ تاہم ایک بڑا رقبہ ابھی تک استعمال میں نہیں لایا گیا۔

چند سال قبل اس وقت کے ڈائریکٹر لینڈ شفیع مروت نے ایکوائر کی گئی زمین کا ریکارڈ مرتب کیا تھا جو کہ 306 کلومیٹر کے رقبے میں پھیلی ہوئی تھی۔ اور اس کا حساب 75,614 ایکڑ تھا۔

اس ایکوائر کی گئی اراضی پر سی ڈی اے نے تقریباً 25 رہائشی سیکٹرز تیار کیے تھے۔ تاہم اس کے باوجود کئی علاقوں میں ایک قابل ذکر حصہ لاوارث پڑا تھا۔ ان میں کُری، بری امام، ملپور، شاہ اللہ دتہ کا علاقہ، کرنال شیر خان روڈ کے ساتھ والی زمین اور جی ٹی روڈ شامل ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago