Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے شہریوں کو جدید ترین فاسٹ ٹریک سروسز فراہم کرے گا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے شہریوں کیلئے سہولیات کی فراہمی کے نظام کو بہترین بناتے ہوئے جدید ترین فاسٹ ٹریک سروس متعارف کرائی ہے۔ اس تناظر میں فاسٹ ٹریک پر سہولت سنٹر میں بلڈنگ پلان کی منظوری کو یقینی بنانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اس جدید اور تیز ترین نظام کے تحت اب 356 گز کی رہائشی عمارتوں کو مطلوبہ دستاویزات اور 20 ہزار روپے اضافی فیس کے ساتھ دو دن کے اندر منظوری دی جائے گی۔ جبکہ 356 گز سے بڑی رہائشی عمارتوں کو 30 ہزار روپے کی فیس کے ساتھ منظور کیا جائے گا۔ اس دوران دس ہزار مربع گز تک کی کمرشل عمارتوں کی بھی تین دن میں منظوری دی جائے گی۔ ان تمام امور کے لیے علیحدہ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس جگہ پر آنے والے شہریوں کو الگ سے ون ونڈو کی لائن میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ نیز اسی طرح یہاں آنے والے شہریوں کے لیے بھی اچھا ماحول قائم کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید یہ کہ ٹوکن حاصل کرنے کے بعد فاسٹ ٹریک سروس پر آنے والے شہری اپنے نمبر کے مطابق متعلقہ ڈیسک پر جا سکیں گے۔ اور متعلقہ ڈیسک کے ذریعے ان کے کیس کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

علاوہ ازیں واضح رہے کہ فاسٹ ٹریک سروس کے قیام سے سی ڈی اے سہولت سینٹر آنے والے شہریوں کو نہ تو زیادہ دیر انتظار کرنا پڑے گا اور نہ ہی انہیں لائنوں میں کھڑا ہونا پڑے گا۔ اسی طرح کاغذی دستاویزات مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو غیر ضروری انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اور ان کے کیس کی فوری منظوری دی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago