Graana News

سی ڈی اے کا نئے ماڈرن پارک کی تعمیر کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں نئے ماڈرن پارک کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے حکام کے مطابق جدید پارک کی تعمیر پارک روڈ پر واقع پارک انکلیو فیز 3 میں کی جائے گی اور اس منصوبے پر تقریباً 27 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پارک کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ پارک میں بچوں اور خواتین کی تفریح کے لیے مقامات بھی مختص ہوں گے۔

پارک کو سرسبز و شاداب رکھنے کے لیے مختلف موسموں کے رنگا رنگ پھولوں اور پودوں سے اس کی تزئین و آرائش بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

دوسری جانب پارک میں آنے والے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ جدید سکیورٹی سسٹم کا انتظام کیا جائے گا۔

پارک میں سائیکلنگ ٹریک، جاگنگ ٹریک، بچوں کے مختلف جھولے، بیٹھنے کے لیے بینچز اور روشنی کا مؤثر نظام بھی نصب کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago