سی ڈی اے کا اسلام آباد میں زوننگ قوانین کے اطلاق کا فیصلہ

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ہاؤسنگ سکیموں اور سوسائٹیز کے مالکان کو یہ تنبیہہ کی ہے کہ وہ سی ڈی اے اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ایکٹ 1992 کی پاسداری کریں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گزشتہ ماہ سے سی ڈی اے نے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر معتدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُنھیں غیر فعال کیا تھا۔

سی ڈی اے افسران کا کہنا ہے کہ اس قدم کا مقصد ہاؤسنگ کی آڑ میں ہونے والے فراڈ کی روک تھام کرنا ہے۔

اسلام آباد کو 1992 کے ایکٹ کے تحت پانچ زونز میں تقسیم کیا گیا تھا۔

ہاؤسنگ سوسائٹیز کو اِس ضمن میں صرف زون ون، زون تھری اور زون فائیو میں آپریشن کی اجازت ہے۔

سال 2010 میں سی ڈی اے نے رولز میں ترامیم کرتے ہوئے زون فور کو بھی اس میں شامل کیا۔

نجی ہاؤسنگ سکیموں کی پلاننگ اور ڈیویلپمنٹ سی ڈی اے کے دو ڈائریکٹوریٹ دیکھ رہے ہیں جن میں ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ اور ریجنل پلاننگ ڈائریکٹوریٹ شامل ہیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top