اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا مکمل ریکارڈ 30 ستمبر تک ڈیجیٹائز کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کے احکامات پر کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے چیئرمین عامر علی احمد نے وفاقی محتسب کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 15 میں 2 ہزار سے زائد فلیٹس کا قیام کیا جارہا ہے جن کی حوالگی دسمبر میں کی جائیگی۔
علاوہ ازیں اسلام آباد کے سیکٹرز ای 12، آئی 12 اور سی 15 میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
مزید برآں، سی ڈی اے نے سملی ڈیم کے بالائی حصے پر ایک چھوٹا ڈیم بنانے کے لیے پنجاب حکومت سے اجازت نامہ لینے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔