Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے کا شاہ اللہ دتہ میں سپورٹس انکلیو بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شاہ اللہ دتہ میں ملٹی پرپز سپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلاتت کے مطابق مجوزہ اسپورٹس انکلیو میں والی بال، راک کلائمبنگ، زپ لائن اور کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کی سہولیات موجود ہوں گی۔ سی ڈی اے کے چیئرمین کے مطابق اس منصوبے کا مقصد اسلام آباد کے رہائشیوں میں کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور انہیں عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مزید یہ کہ سپورٹس انکلیو سی ڈی اے کی 300 کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔ یہ اراضی ماحولیاتی اور صحت کی سرگرمیوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ اس کمپلیکس کو ایک کثیر الامقصدی اسٹیڈیم کی طرز پر تیار کیا جائے گا تاکہ کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کو پورا کیا جاسکے۔

 

سپورٹس کمپلیکس کے علاوہ سی ڈی اے نے سکندر اعظم کے قدیم راستے کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قدیم راستہ شاہ اللہ دتہ کو خیبر پختونخوا سے اسلام آباد کی حدود تک ملاتا ہے۔ اس تاریخی پگڈنڈی کی بحالی سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ علاقے کے ثقافتی ورثے کو بھی محفوظ رکھا جائے گا۔

مزید برآں، سی ڈی اے نے ٹریل 8 کو بحال کرنے اور آٹھ بدھ غاروں سے بدھا سٹوپا تک ایک نئی پگڈنڈی بنانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

ان پگڈنڈیوں کی بحالی سے قدرت سے محبت کرنے والوں اور پیدل سفر کرنے والوں کو مارگلہ کی پہاڑیوں کی قدرتی خوبصورتی کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago