Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے کا دس ارب روپے کی لاگت سے الیونتھ ایونیو تعمیر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) نے دس ارب روپے کی خطیر رقم سے الیونتھ ایونیو کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ پانچ کلومیٹر سے طویل ایونیو کی تعمیر میں دو انڈر پاسزز سمیت ایک انٹرچینج شامل ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت کے ماسٹر پلان کے مطابق مارگلہ ایونیو کو براستہ ای الیون خیابان اقبال سے سیکٹر ایف ٹین، ایف الیون ، جی ٹین اور جی الیون سے الیونتھ ایونیو کے ذریعے سری نگر ہائے وے سے منسلک کیا جائے گا۔  اور یہ سری نگر ہائی وے کے ذریعے 10th  ایونیو سے منسلک ہو کر راولپنڈی کے علاقے صدر تک جائے گی۔ اس حوالے سے سے سی ڈی اے پلاننگ ونگ کی جانب سے مختلف  کمپنیوں سے فنانشل بڈز طلب کی گئی ہیں۔ اس کے بعد الیونتھ ایونیو کی تعمیر کے لئے ٹیکنیکل بڈز طلب کی جائیں گی۔  اور بعد ازاں انوائرمنٹل رپورٹ تیار ہونے کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔

 

پلاننگ ونگ کے مطابق ان تمام مراحل کی تکمیل میں تقریبآ چار ماہ کا وقت درکار ہو گا۔ اور اس کے بعد ہی الیونتھ ایونیو کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، جبکہ الیونتھ ایونیو کے راستے میں دو انڈر پاسزز سمیت ایک انٹر چینج بھی تعمیر کی جائے گی۔ اور اس منصوبے کی تکمیل کی مدت 18 ماہ کی قلیل مدت میں کی جائے گی، جس کی لاگت کا تخمینہ 10 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ اور سی ڈی اے انتظامیہ اپنے اگلے دو مالی سال کے بجٹ سے اپنے ذرائع سے ادا کرے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago