اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) نے دس ارب روپے کی خطیر رقم سے الیونتھ ایونیو کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ پانچ کلومیٹر سے طویل ایونیو کی تعمیر میں دو انڈر پاسزز سمیت ایک انٹرچینج شامل ہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت کے ماسٹر پلان کے مطابق مارگلہ ایونیو کو براستہ ای الیون خیابان اقبال سے سیکٹر ایف ٹین، ایف الیون ، جی ٹین اور جی الیون سے الیونتھ ایونیو کے ذریعے سری نگر ہائے وے سے منسلک کیا جائے گا۔ اور یہ سری نگر ہائی وے کے ذریعے 10th ایونیو سے منسلک ہو کر راولپنڈی کے علاقے صدر تک جائے گی۔ اس حوالے سے سے سی ڈی اے پلاننگ ونگ کی جانب سے مختلف کمپنیوں سے فنانشل بڈز طلب کی گئی ہیں۔ اس کے بعد الیونتھ ایونیو کی تعمیر کے لئے ٹیکنیکل بڈز طلب کی جائیں گی۔ اور بعد ازاں انوائرمنٹل رپورٹ تیار ہونے کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔
پلاننگ ونگ کے مطابق ان تمام مراحل کی تکمیل میں تقریبآ چار ماہ کا وقت درکار ہو گا۔ اور اس کے بعد ہی الیونتھ ایونیو کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، جبکہ الیونتھ ایونیو کے راستے میں دو انڈر پاسزز سمیت ایک انٹر چینج بھی تعمیر کی جائے گی۔ اور اس منصوبے کی تکمیل کی مدت 18 ماہ کی قلیل مدت میں کی جائے گی، جس کی لاگت کا تخمینہ 10 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ اور سی ڈی اے انتظامیہ اپنے اگلے دو مالی سال کے بجٹ سے اپنے ذرائع سے ادا کرے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔