اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانی کے بحران کے حل کے لیے دو نئے ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیموں کی تعمیر سے قبل سی ڈی اے ایک کنسلٹنٹ فرم کی خدمات حاصل کرے گا۔ جو ان ڈیم منصوبوں کی فزیبلٹی اسٹڈی کرے گی۔ اور ان کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ دے گی۔ سی ڈی اے بورڈ نے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے لیے سی ڈی اے کے واٹر ونگ نے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) تیار کر لیے ہیں۔ چیئرمین کی منظوری کے بعد سی ڈی اے نومبر کے بعد کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کرے گا۔ یہ PPRA قوانین کے سیکشن 42F کے تحت ٹینڈرز کو مدعو کرے گا۔ اور صرف سرکاری کنسلٹنٹ فرمز بشمول نیسپاک اور آرمی انجینئرنگ ادارے ٹینڈر کے لیے اہل ہوں گے۔
مزید یہ کہ چنیوٹ ڈیم کو سملی ڈیم کے اوپری حصے میں تعمیر کرنے کی تجویز ہے جو 1982 میں بنایا گیا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 33 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس وقت سملی ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 6,881 ملین گیلن ہے۔ چنیوٹ ڈیم کو درحقیقت کیری اوور ڈیم کے طور پر تعمیر کیا جائے گا، تاکہ سملی ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش مزید کم نہ ہو۔ اس میں 18 سے 20 ملین گیلن پانی ذخیرہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ دوسرا ڈیم شاہدرہ ڈیم ہے۔ شاہدرہ واٹر ورکس سے اس وقت 10 لاکھ گیلن پانی لیا جا رہا ہے۔ یہ چشموں کا پانی ہے۔ یہ ایک تفریحی مقام بھی ہے۔ اور ڈیم میں 6 ملین گیلن پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد کے شہری علاقے کی پانی کی طلب اس وقت 125 ملین گیلن تک پہنچ چکی ہے جبکہ تمام موجودہ ذرائع سے روزانہ کی فراہمی 80 ملین گیلن ہے۔ سملی ڈیم اور خان پور ڈیم میں پانی کی سطح گرتے ہی یہ سپلائی بھی کم ہو جاتی ہے۔ سملی ڈیم سے اس وقت 28 ملین گیلن پانی حاصل ہو رہا ہے۔ اگر ڈیم فل ہو جائے تو یہ سپلائی 32 ملین گیلن بن جاتی ہے۔ خانپور ڈیم سے ساڑھے نو ملین گیلن پانی لیا جا رہا ہے۔ اور تیس ملین گیلن پانی ٹیوب ویل سے اور بیس ملین گیلن راول ڈیم سے آ رہا ہے۔ شاہدرہ، سید پور اور نور پور کو ملا کر 50 لاکھ گیلن پانی ملتا ہے۔
مزید براں، اس سال خان پور ڈیم مون سون میں 100 فیصد کے بجائے 70 فیصد تک بھرا تھا جو اب کم ہو کر 60 فیصد رہ گیا ہے۔ سملی ڈیم 90 فیصد بھر گیا۔ اس سال پہلی بار دونوں ڈیموں کے سپل ویز نہیں کھولے گئے۔ اس سال گرمیوں میں پانی کی قلت کا امکان ہے۔ اس لیے سی ڈی اے نے دو نئے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی ہے۔ فزیبلٹی اسٹڈی کی تکمیل پر، انجینئرنگ کے تفصیلی ڈیزائن وغیرہ کے لیے دو کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…