Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے کا شہر میں 160 بس سٹاپ تعمیر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے شہر میں 160 بس اسٹاپ کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ اور شہر بھر میں دس نئے روٹس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق چار بس ڈپو کی تعمیر پر بھی بھاری رقم خرچ کی جائے گی۔ تعمیر سے متعلق فرمز سے ٹینڈر طلب کرلئے گئے۔ بس ڈپو زیر وپوائنٹ ترامڑی چوک این فائیو جی ٹی روڈ اور سیکٹر ایچ نائن، آئی نائن کے درمیان بنائے جائیں گے۔

مزید یہ کہ مختلف مقامات پر بس سٹاپ کی تعمیر کیلئے طلب کئے گئے ٹینڈر 28ا پریل کو کھولے جائیںگے۔ سی ڈی اے کُل 13روٹس پر بسیں بھی چلائے گی۔ سی ڈی اے اس وقت گرین اور بلیو لائن روٹس پر 20بسیں چلا رہا ہے جبکہ نئے روٹس کیلئے سی ڈی اے نے ایک وفاقی وزارت کے ذیلی ادارے ٹرانسپورٹ انڈسٹریز پا کستان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے تحت کمپنی چین سے 160الیکٹرک وہیکلز درآ مد کرے گی۔ اور بسیں تین مرحلوں میں پاکستان آئیں گی۔

 

علاوہ ازیں 30 بسوں کی پہلی کھیپ 30مئی کو آئے گی۔ اور ماہِ اگست تک تمام بسیں پا کستان پہنچ جائیں گی۔ ان بسوں کو یہی کمپنی آپریٹ بھی کرے گی اور مرمت بھی کرے گی۔ اور سی ڈی اے 307روپے فی کلومیٹر کی شرح سے ادائیگی کرے گا۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے مسافروں کی سہولت کے لیے کم کرایہ کی مد میں اس وقت سالانہ 60 سے 70 کروڑ روپے سبسڈی دے رہا ہے۔ نئی بسیں اور نئے روٹس کے بعد یہ سبسڈی بڑھ کر ممکنہ طور پر دو سے تین ارب روپے سا لانہ ہو جانے کا امکان ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago