Graana News

وفاقی دارالحکومت میں 50 فُٹ سے بلند تمام عمارات کا فائر آڈٹ ہو گا: سی ڈی اے

وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈٰی اے) کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 50 فُٹ سے بلند عمارات کا فائر آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے حکام کے مطابق گذشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت کے نجی مال میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 50 فٹ سے بلند تمام عمارات کا فائر آڈٹ کیا جائے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اونچی عمارات میں آگ لگنے کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں مشق بھی سرانجام دیں گی۔ اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ ہنگامی حالات میں ایمرنسی ڈیزاسٹر سیل کے رسپانس کو بہتر بنانے اور اسے جدید آلات سے لیس کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

حکام کے مطابق سی ڈی اے چیئرمین اور چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے بروز اتوار نجی مال میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے عملے کو سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن میں فائر بریگیڈ، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس اور ریسکیو 1122 کے اہل کاروں نے حصہ لیا۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق نجی مال میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد تکنیکی ٹیم کی رپورٹ آنے تک مال اور اس سے ملحقہ رہائشی ٹاورز کو احتیاطاً سیل کر دیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago